| منقسم ہوگئیں جب اہلِ جہاں میں خوشیاں |
| میرے حصے میں ترے پیار کا اک پل آیا |
| یوں تو جذبات کے اظہار سے خالی ہے جبیں |
| نام سن کر ترا ، ماتھے پہ مرے بل آیا |
| آج مصروف ہوں کل ملتے ہیں کہتی تھی وہ روز |
| "آج" گزرا نہ کبھی اور نہ کبھی " کل" آیا |
| ہمارا عشق یہ اعجاز بھی دکھا دے گا |
| عجب نہیں ترا ہنسنا ہمیں رلا دے گا |
| ہر ایک گام پہ روکے گی اس کو یاد مری |
| قدم قدم پہ وہ مڑ کر مجھے صدا دے گا |
| وہ جانتا ہے بدن کو تراشنے کا ہنر |
| جہاں جہاں بھی نشاں ہے مرا مٹا دے گا |