Circle Image

ALIM ULLAH

@AliemUKhan

دل کے سہانے موسم تم سے
آنکھ کے انسو زمزم تم سے
میری ذات ادھوری تم بن
میں ہوں مکمل ہمدم تم سے
احساسوں کی شدت ہو تم
درد کی شدت ہے کم تم سے

0
تم سے یقیں کے رشتے بھی ہیں
خوف ہیں اور اندیشے بھی ہیں
تم سے مل کر خوش ہوتے ہیں
دل میں درد سمیٹے بھی ہیں
پیاس کہاں بجھتی ہے دل کی
اشک کا دریا پیتے بھی ہیں

0
2
دلوں کے سب غبار اشک بن گئے
نصاب درد یار اشک بن گئے
جو عمر سے چبھے تھے جسم روح میں
نکالے جب وہ خار عشق بن گئے
ہماری پلکوں کے وہ سارے خواب بھی
نہ جن کا تھا شمار اشک بن گئے

0
3
کشتیوں سے اتر جانے دے اب
ڈوب کر مجھ کو مر جانے دے اب
ایک مدت سے رویا نہیں ہوں
درد سے دل کو بھر جانے دے اب
زندگی موت ہے تیری منزل
دھڑکنوں کو ٹھہر جانے دے اب

0
4
کشتیوں سے اتر جانے دے اب
ڈوب کر مجھ کو مر جانے دے اب
ایک مدت سے رویا نہیں ہوں
درد سے دل کو بھر جانے دے اب
زندگی موت ہے تیری منزل
دھڑکنوں کو ٹھہر جانے دے اب

0
5
یہ دل رہگزر کارواں عشق ہے
تو محرومیوں کا مکاں عشق ہے
زمیں سے فلک کہکشاں سے پرے
جہاں نور گر ہے وہاں عشق ہے

0
59
اپنے اپنے سورج چاند ستارے ہوںگے
جن کو چاہیں گے سب لوگ ہمارے ہوںگے
رب نے ایسی دنیا ایک بنایٔ ہوگی
بچھڑے ہیں جو لوگ وہاں وہ سارے ہوںگے

0
122
صبح روشن اور سنہری شام بھی دیتا ہے وہ
درد دیتا ہے اگر آرام بھی دیتا ہے وہ
اپنے بندوں کو فقط وہ آزماتا ہی نہیں
جب کبھی کرنے لگوں تو تھام بھی لیتا ہے وہ

0
140
تھوڑی خشیاں درد ذیادہ رککھا ہے
ہمنے دل میں زخم کشادہ رککھا ہے
آنکھیں میری خواب ادھورے اسکے ہیں
ہمنے سب کچھ آدھا آدھا رککھا ہے

0
179
سلسلہ درد کا مسلسل ہے
ذندگی میں کہیں تو ہلچل ہے
ہے ادھوری سی ذات اپنی بھی
ذات میں اک خلا مکمل ہے

0
142
تمام عمر ہے گذری اندھیری غار کے ساتھ
نہ اب چراغ سے نسبت نہ نور نار کے ساتھ
ہے اسکی نرم کلامی کا یہ اسر کہ ابھی
وہ سنگ آج بھی لپٹے ہیں اس مزار کے ساتھ

0
194
ہم نے اک دن جام اٹھایا پینے کو
کیسے کیسے دل بہلا یا جینے کو
خوشیاں تو بس آنکھ مچولی کرتی تھیں
ہم نے دل پر درد اگایا جینے کو
ایک کفن ہے بستر ہے سب رشتے ہیں
مرنے پر سامان ہے آیا جینے کو

0
142
ُ غم سے دل کا رشتا کیسا اب کس غم کی باری ہے
اک چھوٹا سا دل ہے جس پر سب کی داوے داری ہے
جی کرتا ہے آج فضاؤں میں جا کر پر واذ کریں
آج خیالوں نے بادل پر اک تصویر اتا ری ہے

189
پہلے جیسی رشتوں میں وہ بات نہیں
چاہت کے لم ہوں میں بھی لو آت نہیں
ہر تتلی اب ماری ماری پھرتی ہے
رنگ برنگے پھول تو ہیں باغات نہیں
تم بھی کتنے بدلے بدلے لگتے ہو
جھوٹھی سچی باتیں ہیں جذبات نہیں

124
جیون کے تانے بانے میں
کچھ بھول ہوئی انجانے میں
اس دل پر دھوپ ہی دھوپ رہی
اک عمر ہی ساری بیت گئی
اپنوں کو اپنا بنانے میں
میں کون ہوں یے سمجھانے میں

0
110
جیون کے تانے بانے میں
کچھ بھول ہوئی انجانے میں
اس دل پر دھوپ ہی دھوپ رہی
اک عمر ہی ساری بیت گئی
اپنوں کو اپنا بنانے میں
میں کون ہوں یے سمجھانے میں

0
151