وقت صدیوں میں اب شمار ہے بس |
میرے حصے میں انتظار ہے بس |
دل میں جو درد اٹھ رہا ہے اب |
تم نہ سمجھو گے یہ تو پیار ہے بس |
چشم پرنم میں اشک کی بوندیں |
اس کی یادوں کی اک قطار ہے بس |
تم سے وابستہ زندگی کے دیے |
تم نہیں ہو تو اک غبار ہے بس |
میں نے سب کچھ تو سب کو بانٹ دیا |
اب فقط درد ہی ادھار ہے بس |
اس جہاں سے کوئی نہ لوٹا کبھی |
کیا وہاں موسمِ بہار ہے بس |
معلومات