محترم صارفین۔ 

ہم نہایت مسرت سے اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ #عروض سائٹ جو سن 2014 میں شروع ہوئی تھی اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔  چند چیدہ چیدہ نکات کی طرف ہم توجہ دلائیں گے:

  • اب آپ شاعری کو پرکھنے کے علاوہ اپنی بیاض میں شاعری کو save بھی کر سکتے ہیں اور جب آپ اپنی شاعری سے مطمئن ہوں تو اس کو شائع کر سکتے ہیں۔ 
  • گفتگو یا بلاگ کے سیکشن کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس سے آپ بلاگ پوسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ یا پھر شاعری یا دیگر شعبوں کے بارے میں سوالات کر سکتے ہیں۔
  • ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
  • ان سب چیزوں سے مسفید ہونے کے لئے آپ  google یا facebook کے اکاونٹ کو استعمال کر کے برق رفتاری سے نیا اکاونٹ بنا سکتے ہیں۔

تو دیر کس بات کی ہے۔ آپ اس سائٹ کو بھرپور انداز میں استعمال کریں، اور جہاں مسائل آئیں تو ہمیں آگاہ کریں۔

آخری بات،پاکستان اور ہندوستان کے باسیوں کو جشنِ آزادی مبارک ہو! ☺


46
1201
مزید تبدیلیوں سے ہم آپ کو گاہے بگاہے آگاہ کرتے رہیں گے!

زبردست

کمال کر دیا

بہت مبارک ہو آپکو

@zeeshan
سائٹ کی واپسی

شکریہ @arifkarim اور @Noor678

0
ماشاءاللہ بہت اچھا قدم اللہ پاک مزید ترقی عطا کریں آمین اللھم آمین

? ? ?

السّلامُ علیکم، ذیشان صاحب اور عروض ڈاٹ کام کی تمام ٹیم! آپ سب کو میرا سلام اور آداب۔۔۔ براہِ مہربانی آپ نئے فیچرز اور تبدیلیوں کی آگاہی اور رہنمائی کے لیے سائٹ کے لیے ایک گوشہ محتص کر دیں، مثال کے طور پہ رجسٹر اور داخلہ کی وضاحت، اشاعت (بیاض، گفتگو) سیکشن کا تعارف اور طریقہِ کار، وغیرہ وغیرہ۔۔۔
اس سے تمام استعمال کنندگان کو بہت مدد ملے گی ۔۔۔
بہت شکریہ اور جزاک اللہم ۔۔۔

وعلیکم السلام @Hatim

آپ کا مشورہ صائب ہے۔ کچھ یوزرز کی طرف سے رجسٹریشن میں مشکلات کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ان کے لئے ایک پوسٹ کرتا ہوں کچھ دیر میں۔

فوری جواب کا شکریہ ۔۔۔

بہترین ذیشان بھائی۔

السلامُ علیکم سید زیشان اصغر صاحب مین نے جو شاعرٰی میری بیاض میں ڈالی تھی اب مجھے نظر نہیں آ رہی۔ کیسے دیکھ سکتا ھوں

0
آزاد نظم اب ٹھیک آ رہی ہے جزاک ا للہ

0
بیاض کی ایکسس اب تک نھیں مل سکی پھلے صفحے سے آگے

0
نظر آنے والی پوسٹوں کی لمٹ بڑھا دی ہے۔ اگلے صفحے کے مستقل حل پر کچھ وقت لگے گا۔

0
hi welcome to the website.

0
hi welcome to the website.

0
بہت شکریہ۔

آپ کی اس پیش رفت پر میری مسرت کا آپ بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں۔

ماشاء اللہ عرض ڈاٹ کام کسی کارنامے سے کم نہیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپکی توفیقات میں اضافہ فرمائے...آمین یا رب العالمین... بلاشبہ یہ سیکھنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں.. سلامت رہیں

سب سے پہلے تو مبارکباد
اور اچھی پہل بھی

عروض ورژن 2 کے اجراء پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں. اللّہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین

جزاکم اللّہ تعالیٰ خیر
آپ سے گزارش ہے کہ آپ عروض کی ایک اپلیکشن بناۓ۔۔۔۔وہ ذیادہ کارآمد ہوگی۔۔

بہت بہت جشنِ آزادی مبارک السّلامُ علیکم، ذیشان صاحب اور عروض ڈاٹ کام کی تمام ٹیم! آپ سب کو میرا سلام ?عروض ورژن 2 کے اجراء پر
آپ کو ڈھیروں دعائیں ? انگنت داد تحسین?
بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں?شاد و آباد رہیں?آمین ثمہ آمین یا رب العالمین??

جناب یہ آپکی سائڈ بہت ہی مفید ہے اُن لوگوں کےلیے جن کا کوئی استاد نہیں، اس سائڈ سے بآسانی بحر اورتقطیع معلوم ہوجاتی ہے، مزید آپ اس میں نئی نئی چیزیں جوڑ رہے ہیں جو قابلِ تعریف ہیں

السلامُ علیکم سید ذیشان اصغر صاحب چند گزارشات جناب کی خدمت میں عرض گزار ہوں براہِ کرم نوازش کیجئیے۔ زمرہ/ٹیگ،،میں نوحہ کا آپشن ایڈ کر دیں،،عنوان،،،کے ساتھ بحر کا آپشن ایڈ کر دیں تاکہ دورانِ تقطیع بیاض میں محفوظ شائع شدہ بحر سے متعلقہ کلام صارفین کو نظر آئے۔عروض ورژن 2 کا اجراء سے پہلے کا ڈیزائن خوبصورت تھا۔ترمیم کے بعد بہت سے الفاظ کی رکنیت تبدیل کر دی گئی ہے جیسے کہ،،پیاس،،رکن فعل بھی تھا اور فعول بھی۔رکن فعول کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ رکن فعول زیادہ مناسب ہے ۔براہِ کرم پیاس کو رکن فعول کا درجہ دیا جائے، اس شعر کو دیکھئیے،،فَعُولن مفاعِلن فَعُولن مفاعِلن
کی شبیر نے لہو سے سیراب کربلا
بجھائی پیاس کیوں نہ دریا حسین کی
علاوہ ازیں دورانِ تقطیع بہت سے الفاظ جو رجسٹرڈ نہیں ہیں اُن پہ ریڈ نشان آ جاتا ہے اگر آپ چاہیں تو وقفہ بہ وقفہ میں حضور کی خدمت میں پیش کرتا رہوں تاکہ آپ لغت میں شامل کر سکیں بہت شکریہ سدا سلامت رہیں آمین یا رب العالمین

@tanveer.rawana.poet.786 بہت شکریہ ان تجاویز کا۔ ایسے الفاظ جو سرخ آتے ہیں ان کے لئے ایک الگ گوشہ ترتیب دینے کا جلد ارادہ ہے۔ اسطرح ہماری ڈکشنری میں الفاظ بڑھتے جائیں گے اور غلط الفاظ درست ہوتے جائیں گے ?

ماشاءاللہ بہت بہترین قدم اٹھایا گیا ہے منتظمینِ عروض کی طرف سے۔ بس ایک گزارش تھی کہ اس سائٹ کی اگر ایپ(app) بھی بنائی جائے تو مزید لوگ اس سے استفادہ کر سکیں گے۔ شکریہ

0
@AdeebMehdi پسند کرنے کا شکریہ۔ چونکہ یہ سائٹ رسپانسو اسی لئے بنائی گئی ہے کہ موبائل پر استعمال میں کوئی مشکل نہ ہو، اس لئے ایپ بنانے پر وقت صرف کرنا شائد اتنا سودمند نہ ہو۔ کیا آپ کو موبائل پر استعمال کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے؟

0
دشواریوں کا سامنا تو نہیں ہے مگر گوگل کروم کھولنے سے بہتر رہتا ہے کہ ایپ کھولی جائے۔ اور دوسرا یہ کہ ایپ ہوگی تو نوٹیفکیشن(notification) بھی آتے رہیں گے جس کے باعث کثیر استعمال ہوگا۔

بہت مبارک ہو سر اپکو اور سبھی کو۔

برادر پوئٹ پرفیکٹ کال نہیں کر رہی اس میں تقطیع کا سیکشن آپ کا ہے

0
میں اشعار کی تقطیع خود کر رہا ہوں تو صحیح ہوتی ہے سائٹ غلط بتا رہی ہے

0
@Asad1983 آپ یہاں وہ اشعار لکھیں تاکہ سسٹم کو بہتر کیا جا سکے شکریہ۔

0
مجھے پیغام ملتا ھے کلام موزوں ہے شائع کرنے یا لینک کے لئے کلک کریں لیکن کلک کے بعد ریسپانس نہیں آتا
دوسرے بعض دفعہ ایک کلک پر کئی دفعہ بعد میں ایک سے زائد دفعہ شائع کر دیا جاتا ہے اس کو ڈیلیٹ کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ آپ بڑی محنت سے کام کرتے ہیں لیکن بہتوں کا بھلا کرتے ھیں اللہ آپ کا بھلا کرے

نفس تیرا ہی دشمن ہے تیرا
کر نہ جاۓ دغا بازی کوئی
دوسرے مصرے کی تقطیع نہیں آ رہی

0
ماشاء اللہ بہت عمدہ کام کیا ہے آپ نے۔ اللہ تعالی آپ کی کاوش کو مزید روشن و منور کرے اور طالبانِ علم اس سے مسفید ہوں۔ آمین
محترم ایڈمن صاحب!
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس میں موجود خطوط کا نشان تو واضع ہے لیکن اس کو کھولنے پہ ظاہر شدہ خطوط نظر نہیں آتے۔ یہ کیا مسئلہ ہے یا اس کو کھولنے اور ان خطوط کو پڑھنے کا کوئی الگ طریقہ ہے؟ آپ کی نوازش ہو گی اگر راہنمائی فرما دیں۔

@Ashfaq بہت شکریہ سائٹ پسند کرنے کے لئے۔

خطوط والا نظام ابھی مکمل نہیں ہے۔ اس پر کام جاری ہے۔

@zeeshan
نفس تیرا ہی دشمن ہے تیرا
کر نہ جاۓ دغا بازی کوئی
دوسرے مصرے کی تقطیع نہیں آ رہی

0
@Asad1983 توجہ دلانے کا شکریہ۔ اس مسئلے کو دیکھتا ہوں۔ :)

0
@Asad1983 آپ لفظ جائے کو ان حروف کو ملا کر لکھیں: ج ا ئ ے تب درست جواب آئے گا۔ شکریہ

0
@zeeshan شکریہ جناب میں دوبارہ چیک کرتا ہوں

0
بھائی جان اگر کتاب pdf کے ذریعے ادھر اپلوڈ کرکےsave کرنی ہو تو کیاہو سکتی ہے save ..اگر ہو سکتی ہے مہربانی کر کے طریقہ بتا دیں ۔شکریہ

0
پی ڈی ایف اپلوڈ یہاں نہیں کر سکتے۔ کہیں اور اپلوڈ کر کے اس کا لنک ضرور دے سکتے ہیں۔ اس کے لئے اشاعت میں نئی گفتگو شروع کریں۔ اس کے ایڈیٹر میں لنک شامل کرنے کا انتظام موجود ہے۔

0
ماشاء اللہ، آپ کا ایپ بہت زبردست کام کر رہا ہوں. ورژن 2 کی دلی مبارک باد اور دعائیں پیش کرتا ہوں. اللّہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین.