Circle Image

Muhammad Faraz

@muhammad.faraz

یہ خلا جو شرط ہے قرب کی یہی حسن ہے
اسی فاصلے نے بنا رکھا ہے یہ رابطہ
مجھے اور پاس سے جاننے کی یہ جستجو
یہ ترے لیے ہی نہیں مجھے بھی محال ہے
میں تو آئنہ بھی سنور سنور کے ہوں دیکھتا
مجھے جاننا ہے تو اس ادا سے ہی جان لے

0
23
خوشبو گلوں کے دام میں پھنستی چلی گئی
بستی کے انتظام میں ہستی چلی گئی
بارش کے انتظار میں پتھرا گئے تھے بیج
پھر وہ برس برس کے ترستی چلی گئی
پوروں میں اڑ کے گاڑ لیے پھر ہوا نے دانت
لے کر چلی چلائو میں ڈستی چلی گئی

0
38
سمندر میں کوئی پیاسا ہے تو پیاسا ہے دانستہ
کوئی غم ہے کہ جس کو پالنا پڑتا ہے دانستہ
اذیت سے کوئی دشمن مجھے کیوں کر نکالے گا
نشانہ چوکنے والا نہ تھاچوکا ہے دانستہ
ہماری بے نیازی بے حسی لگنے لگی اس کو
تو اس کو دیکھتے ہی چونکنا پڑتا ہے دانستہ

0
28
آج تنہا دکھوں کو رونا ہے
بیٹھ کر محفلوں کو رونا ہے
بھر گیا ہے مکاں مرے غم سے
ٹوٹ کر کھڑکیوں کو رونا ہے
در بدر پھر کے اپنے آنگن میں
ان سنی سازشوں کو رونا ہے

0
61
لوگ جاتے ہوئے گھر کی دیوار پر تھوکتے جائیں گے
میں اسی خوف سے رنگ بھرتا نہیں
یہ وہی خوف ہے جس کے ہوتے ہوئے
کوئی ہنستی نہیں
کوئی روتا نہیں
جبکہ اندر کی دنیا تو رنگین ہے

0
62