Circle Image

Shams Ur Rehman Alavi

@ShamsUrRehmanAlavi

ٖلکھنؤ اور بھوپال کی زباں ہے میری گھٹی میں

وہ جو لب اپنے سیئے بیٹھا ہے
اک سمندر کو پئےبیٹھا ہے
منزلوں سے تمام گزرا ہے
غم وہ عالم کا لئے بیٹھا ہے
جس پہ آتش فشاں بنے ہو تم
وہ مباحث یہ کئے بیٹھا ہے

0
17
کبھی اس کی جب یاد آتی نہیں ہے
اداسی کیوں دل سے جاتی نہیں ہے
ہے اک پھانس اٹکی ہوئ دل میں جیسے
کہیں کوئ بھی چیز بھاتی نہیں ہے
یہ کیسی عجب دنیا ہم نے بنا لی
کہ اک چڑیا تک گھر میں آتی نہیں ہے

0
35
یہاں ہے رومی در اور گومتی کا بھی کنارہ ہے
جسے کہتے ہیں جنت لوگ، لکھنؤ کا نظارہ ہے
یہیں ہے میر کا مدفن، یہی اسرار کی دھرتی
نہ دیکھا شہر یہ جسنے اسی کا پھر خسارہ ہے
یہ مرکز ہے ادب کا، علم کا، فن کا، یہ لکھنؤ ہے
اسے اختر پیا نے اور آصف نے سنوارا ہے

0
157
یہاں مظلوم جب منہ کھولتا ہے
سبھی کو شکوہ 'کیوں یہ بولتا ہے'
'کیوں یہ شور کرتا اور چیختا ہے'
کیوں یہ پول ان کی کھولتا ہے
کرے برداشت خامشی سے سب کچھ
یہ ہمت قید میں پر تولتا ہے

0
55
کیا کہیں ہم دنیا کا جو حال ہے
بس سکوں کا شہر اک بھوپال ہے
ہر سو بے فکری فضا میں قہقہے
جاگتا ہر چوک، ہر چوپال ہے
ہے ادب کی خوشبو صبح و شام میں
حسن سے قدرت کے مالامال ہے

0
110