| کبھی اس کی جب یاد آتی نہیں ہے |
| اداسی کیوں دل سے جاتی نہیں ہے |
| ہے اک پھانس اٹکی ہوئ دل میں جیسے |
| کہیں کوئ بھی چیز بھاتی نہیں ہے |
| یہ کیسی عجب دنیا ہم نے بنا لی |
| کہ اک چڑیا تک گھر میں آتی نہیں ہے |
| یہ میراث صدیوں کی، نسلوں کے غم ہیں |
| یہ جو درد ہے صرف ذاتی نہیں ہے |
| شمس الرحمٰن علوی |
معلومات