Circle Image

محمد قیس

@MubammadQais

میں مجنوں ہوں

میں اپنی کہانی کا خود ہوں مصنف
مری اس کہانی کے کردار دو ہیں
کئی باب اس کے میں لکھ بھی چکا ہوں
کئی اس کے اوراق پھاڑے ہیں میں نے
کئی بار اس میں قلم بھی ہے توڑا
کئی اس کے منظر سنوارے ہیں میں نے

0
اُترا نہیں ہے کوئی تنہا اس دھرتی پر
یعنی اک دن تیری اور میری جوڑی ہو گی

0
4
اوپر جو دیکھتا ہوں بکھرے ہوئے ہیں تارے
اک چاند تھا جو میرا, مجھ کو نظر نا آیا
قاصد کو میں نے بھیجا احوال لائے تیرے
اب شام ڈھل رہی ہے، وہ بھی خبر نا لایا
چِلّا رہا ہوں کب سے سنتا نہیں ہے کوئی
کیوں سر کے بل گیا ہے، اُس نے جسے بلایا

0
2
جب سے لٹا ہے میرا گھر بار دوستو
کوئی بچا نہیں ہے غمخوار دوستو
قاضی جو ناچ دیکھے وہ پارسا ہوا
!ناچے جو گر طوائف بدکار دوستو
مجھ کو ہے مارنا تو الفاظ ہیں بہت
یوں ڈھونڈتے پھرو گے تلوار دوستو

0
4