Circle Image

Ateeq Ur Rehman Prastish

@ateequrrehman7089

مرے عیبوں سے مجھ کو با خبر کر
میں خود کو خود بدلنا چاہتا ہوں
عتیق الرحمن عتیق

0
3
اس چمن میں بہار ہےکب تک
زندگی خوشگوار ہے کب تک
یدِ بیضا کی تاب دیکھی تھی
تیرا رخ تاب دار ہےکب تک
گنجِ قارون لٹ گیا آخر
تو بھی سرمایہ دار ہےکب تک

0
149
کبھی رت پرانی کو یاد کر کبھی مشکلوں کا حساب کر
مری حسرتوں کو تو داد دے کبھی حسنِ لیلی کو خواب کر
کبھی منتشر کبھی  روبرو، کبھی نفرتیں کبھی آرزو
کبھی جستجو رہے کوبہ کو، کبھی دوبدو تو جناب کر
یہ خیال دل میں اتر گیا کہ زمانہ جو تھا گزر گیا
کبھی سوچوں میں وہ   دوام  دے کبھی دید پھر سے عذاب کر

1
158
فرقتوں سے رو بہ رو ہونے لگا
اشکِ خوں جب جو بہ جو ہونے لگا
دشت کے اس راہ پر جب چل دیے
جو سنا تھا ہو بہ ہو ہونے لگا
دھڑکنوں میں ہے وہ شامل آج کل
دل بہ دل اب خو بہ خو ہونے لگا

118
گو   پرِیشاں  یہ حال ہے میرا
مٹ  کے  جینا کمال ہے میرا
حسنِ جاناں کو یہ خبر لکھ دوں
دید     تیری   جمال ہے میرا
کب تلک یوں ستاؤ گے مجھ کو
مختصر     سا    سوال ہے میرا

179
کبھی رت پرانی کو یاد کر کبھی مشکلوں کا حساب کرمری حسرتوں کو تو داد دے کبھی حسنِ لیلی کو خواب کرکبھی منتشر کبھی  روبرو، کبھی نفرتیں کبھی آرزوکبھی جستجو رہے کوبہ کو، کبھی دوبدو تو جناب کریہ خیال دل میں اتر گیا کہ زمانہ جو تھا گزر گیا کبھی سوچوں میں وہ   دوام  دے کبھی دید پھر سے عذاب کرکبھی عشق  لا مرے روبرو ،کبھی میں کروں زرا گفتگو کبھی حسن کو بیقرار کر کبھی حسنِ تاب  بے تاب کرکبھی وصل کی رہیں  فرقتیں، کبھی دوریاں کبھی قربتیں کبھی آرزو میں تڑپ ملے کبھی چاہتوں کا حجاب کرکبھی یاد کر کبھی رخ دکھا، کبھی ساقی بن  کبھی مے پلا کبھی شام شامِ غزل کریں کبھی غرق موجِ شراب کرعتیق الرحمن پرستشؔ

0
272