| بڑی شان والے پیارے محمد |
| دو عالم کے داتا ہمارے محمد |
| عَزِیْزٌ عَلَیْهِ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ |
| رحِیْمٌ كَرِیْمٌ دلارے محمد |
| قیامت کے دن ہیں وہی اک سہارا |
| محمد محمد ہمارے محمد |
| رہے ورد لب یا محمد ہمیشہ |
| ہمیں جان و دل سے پیارے محمد |
| مصائب سے محفوظ رہنا جو چاہے |
| وہ یہ اسم اعظم پکارے محمد |
| عتیق اپنے آقا کی مدحت کیا کر |
| لگائیں گے والله کنارے محمد |
معلومات