| اس کی قبا کو دیکھ کے حیران رہ گیا |
| جیسے بنا قفل کے ہو زندان رہ گیا |
| جس دن اتر کے آیا زمیں پر وہ دلنشیں |
| ویرانیوں میں گھر کے پرستان رہ گیا |
| روشن وہ اس قدر تھا کہ حسن و جمال میں |
| سورج بھی اس کو دیکھ پریشان رہ گیا |
| جگنو نے اس کو دیکھتے ہی ہوش کھو دیے |
| اس کے ہی در کا ہو کے نگہبان رہ گیا |
| آیا تھا دو گھڑی کے لیے بات چیت کو |
| وہ بن کے دل کا میرے ہی مہمان رہ گیا |
معلومات