Circle Image

نورین نور

@yousuf

یوں نئے سال کی ابتداء اب کریں
عمر بھر نا جدا ہو دعا اب کریں
نہ کوئی قسم نہ نیا عہدِ۔ جاں
جو وعدے کئے تھے وفا اب کریں
وہ کہ خود سے بڑھ کے ہے چاہا جسے
ہے یہ استدعا کے نبھا اب۔ کریں

0
34
یہ بازی وفا کی پلٹنے لگی ہے
کہ گتُھی کوئی اب سلجھنے لگی ہے
بڑھنے لگا ہے جنوں جب سے میرا
وحی مجھ پہ کوئی اترنے لگی ہے
وفا کی ذرا سی لہر کیا اُٹھی تھی
وہی دریا بن کے اُچھلنے لگی ہے

0
37
جس کی سمت اشارہ ہے
وہ ہی ایک ہمارا ہے
لے لو سارا آسماں تم
میرا ایک ستارا ہے
تنہا بیٹھ کے سوچنا تو
کس نے کسے سنوار ہے ؟

0
33
مجھ سے دور نہ جایا کر
یا پھر یاد نہ آیا کر
یوں نہ بن سمندر سا
دریا کو نہ کھایا کر
چھوڑ دے آگ لگانا تو
بادل بن کے آیا کر

69
نئے رُخ بنانے کی کوشش میں ہوں
میں خود کو پرکھنے کی کوشش میں ہوں
ہے تند آندھیوں نے دیا حوصلہ
اب اور اونچا اڑنے کی کوشش میں ہوں
نا ممکن کو ممکن کروں تو سہی
میں کرنوں کو چھونے کی کوشش میں ہوں

44