جس کی سمت اشارہ ہے |
وہ ہی ایک ہمارا ہے |
لے لو سارا آسماں تم |
میرا ایک ستارا ہے |
تنہا بیٹھ کے سوچنا تو |
کس نے کسے سنوار ہے ؟ |
صدیوں کی خاموشی میں |
تجھ کو آج پکارا ہے |
ہے گرداب میں کشتی یہ |
کوسوں دور کنارا ہے |
میرے دل کی دھرتی پر |
تو نے درد اتارا ہے |
نور یہ کھیل محبت کا |
تو نے جان کے ہارا ہے |
معلومات