| نعت رسول پاک سے جو آشنا نہیں |
| حمد خدا کی بھی اسے ملتی جزا نہیں |
| مجھ پر خدا کے واسطے نظر کرم حضور |
| تیرے سواہ تو میرا کوئی آسرا نہیں |
| قائم ہے ان کے دم سے ہی ساری یہ کائنات |
| کس پر مرے حضور کا دست سخا نہیں |
| دل سے پکارا آپ کو جب بھی کسی نے بھی |
| واللہ کوئی کام بھی اس کا رکا نہیں |
| اللہ کے غضب سے کبھی بچ نہ پاۓ گا |
| میرے نبی کے در کا جو کوئی گدا نہیں |
| میرے نبی کے ہاتھ کی طاقت نہ پوچھیے |
| ہے کون جو اشارے سے حاضر ہوا نہیں |
| در پر بلا لو یا نبی اپنے عقیق کو |
| اس کے سوا حضور کوئی التجا نہیں |
معلومات