| محفل میں آواز لگائی جاتی ہے |
| بے مطلب کی بات سنائی جاتی ہے |
| فرصت کس کے پاس ہے ملنے جلنے کی |
| مجبوراً اب رسم نبھائی جاتی ہے |
| پہلے ڈر تھا پتھر کا اب خوف نہیں |
| شیشے کی دیوار بنائی جاتی ہے |
| ظالم کا چلتا ہے سکہ چاروں طرف |
| مظلوموں کی بھینٹ چڑھائی جاتی ہے |
| سڑکوں ںپر کھینچی جاتی ہے مرنے تک |
| اب تو بیٹی ایسے بچائی جاتی ہے |
| غربت کا بہتا ہے پسینہ تب جاکر |
| محلوں کی دیوار اٹھائی جاتی ہے |
| چھوٹی چھوٹی بات پہ طیب اب گھر میں |
| بھائی پر بندوق چلائی جاتی ہے |
معلومات