| تِری پلکوں تَلے آنسو، چمکتے خواب جیسے ہیں |
| تِرے عارض مِری جاناں، حسیں مہتاب جیسے ہیں |
| نِکل پایا نہ کوئی بھی، اِنہیں جب دیکھ بیٹھا ہے |
| تِرے گیسو، تِری آنکھیں، کِسی گرداب جیسے ہیں |
| جھُکیں آنکھیں، جھُکے ماتھا، عبادت کا گُماں گُزرے |
| تِرے اَبرو، مِرے ہمدم، سَجی محراب جیسے ہیں |
| سُنائی دے مِرے دل میں، سُریلے ساز کا نغمہ |
| تِرے میٹھے سبھی جُملے، کِسی مضراب جیسے ہیں |
| بَہا کر لے چلیں سب کُچھ، مِٹائیں حد کِناروں کی |
| مُحبت کے سبھی جذبے، رَواں سیلاب جیسے ہیں |
| بَڑی خاموش سی ٹھنڈک، بَڑا گہرا سُکوں اِن میں |
| تِرے ہمراہ یہ لمحے، کِسی تالاب جیسے ہیں |
| سُکوں مِلتا نہیں اِک پَل، تِرے بِن ’شاد‘ کو اَب تو |
| مِرے دِل کے سبھی ارماں، کِسی سیماب جیسے ہیں |
معلومات