اجلاس اعلیٰ سب سے سرکار آپ کا ہے
ہر خیر آئے جس سے دربار آپ کا ہے
قلزم برائے نعمت گنجِ غنی ہے جس سے
وہ کرمِ کبریا سے سرکار آپ کا ہے
مومن کے دل میں منشا ہر آن ہے مدینہ
یہ ہجر میں جو رہتا بیمار آپ کا ہے
درماں اے پیارے ہادی تیری گلی ہے اس کا
میرے کریم ہادی مختار آپ کا ہے
آنکھیں ترس رہی ہیں آشا چھپی ہے من میں
تریاق مُرغِ بسمل دیدار آپ کا ہے
سرکار آپ پیارے دلدارِ انبیا ہیں
درجہ عُلیٰ جو سب میں سالار آپ کا ہے
روحُ القدس اذن سے ہیں آتے نبی کے در پر
عِز و شرف میں ارفع گھر بار آپ کا ہے
نورِ ہدیٰ نے کر دی راہِ ارم فروزاں
کونین بھر میں روشن کِردار آپ کا ہے
محشر میں پیارے ہادی عاصی کو یاد رکھنا
اعلیٰ مقام سب سے دلدار آپ کا ہے
سرکار ہو شفاعت محمود پُر خطا کی
بَری کرے جو امت اِصرار آپ کا ہے

1
40
ماشااللہ

0