خودی کو خود میں فنا کرو تم |
یوں ختم اپنی انا کرو تم |
محبتیں رب کی بے بہا ہیں |
تو عشق بھی بے بہا کرو تم |
ان ایک سانسوں میں ذکر اسکا |
یوں دھڑکنوں میں ثنا کرو تم |
شمار اس کی عطا نہیں ہے |
تو ذکر بھی مت گنا کرو تم |
برائیوں سے بھی روکو حامد |
گناہوں سے بھی بچا کرو تم |
معلومات