سلطانِ معظم کی کونین میں شاہی ہے |
یہ گہنہ ہے ہستی کا جو دانِ الہٰی ہے |
تخلیق نبی سرور بے مثل ہے ہستی میں |
غفار نے آقا سے کونین سجائی ہے |
مفقود ہوں غم سارے کریں کرم اگر پیارے |
اسے شان میں دیکھو گے جسے خیر یہ آئی ہے |
سرکار سے آیا ہے پیغامِ خدا قل کا |
یہ رمز ہے قرآں میں آقا نے سکھائی ہے |
دلدار سے امت کو پہچان ملی رب کی |
یہ حق نے دلبر کی کیا شان بڑھائی ہے |
تعلیم ملی اُن سے احکامِ شریعت کی |
مختار نے راہِ حق ہستی کو دکھائی ہے |
جس پر ہو نظر اُن کی وہ قولِ نبی سمجھیں |
یہ رب سے وحی ہے جو سرکار پہ آئی ہے |
ہے رحمتِ دلبر کا امت کو یقیں کامل |
جو فضل سے مولا کے دارین پہ چھائی ہے |
کونین سے سننے میں سرکار کے نغمے ہیں |
محمود ثنا اُن کی پیغامِ الہٰی ہے |
معلومات