| برا ہے یا بھلا کوئی نہیں ہے |
| گنہ سے ما ورا کوئی نہیں ہے |
| تمہیں دیکھے مگر دل بھی نہ دھڑکے |
| اب اتنا پارسا کوئی نہیں ہے |
| تمہارے بعد جینے کے تمنا |
| نہیں ہے باخدا کوئی نہیں ہے |
| ترے جانے سے اتنا تو ہوا ہے |
| ہمیں اب پوچھتا کوئی نہیں ہے |
| اب اس کی جان اٹکی ہے گلے میں |
| جو کہتا تھا خدا کوئی نہیں ہے |
| مجھے بھی حرصِ جنت ہے وہاں پر |
| سنا ہے بے وفا کوئی نہیں ہے |
معلومات