| جب عشق ہو گیا فنا عشقِ رسول میں |
| عاشق کو ملی انتہا عشقِ رسول میں |
| ہے انتہائے عشق کہ دیدارِ حق ملے |
| ممکن ہے، دل ہو مبتلا عشقِ رسول میں |
| عاشق ہے جو رسول کا ہے آشنائے حق |
| پھر اس سے کیا چھپے بھلا عشقِ رسول میں |
| فرزانہ دو جہان میں اس سے نہیں کوئی |
| دل جو دیوانا ہوگیا عشقِ رسول میں |
| مجنوں بلا کا ہے بڑا دیوانہ ہے ذکیؔ |
| جو کچھ بنا ہے بس بنا عشقِ رسول میں |
معلومات