| کیا اثر ہوتا ہے بے بس کی دعا کا دیکھنا |
| حوصلہ ٹوٹے گا ظالم ناخدا کا دیکھنا |
| پیڑ جو اکڑا ہوا ہے کوئی اسکو دے بتا |
| توڑ ہی دیگا تجھے جھوکا ہوا کا دیکھنا |
| روز سورج سوچتا ہے آج میرا راج ہے |
| خون روتا ہے ذرا منظر مسا کا دیکھنا |
| درد آنسو بن کے بہہ جائیں بہت اچھا ہے یہ |
| ورنہ پھر طوفان آئے گا بلا کا دیکھنا |
| ہوں مریضِ عشق کوشش لاکھ کر لے یہ جہاں |
| ہو نہیں سکتا اثر مجھ پر دوا کا دیکھنا |
| میرے آنے کی خبر سن کر وہ دوڑی آئیگی |
| تان لیگی دیکھ کر پلو حیا کا دیکھنا |
| ہم سبھی مل کر محبت سے رہیں طیب اگر |
| رخ بدل جائے گا نفرت کی فضا کا دیکھنا |
| محمد طیب برگچھیاوی سیتامڑھی |
معلومات