| لے لو سارا جہان دے دوں تمہیں |
| کاٹ کر یہ زبان دے دوں تمہیں |
| ساتھ رکھ لوں کبھی جدا نہ کروں |
| اپنا آدھا مکان دے دوں تمہیں |
| ساتھ اپنا رہے گا یونہی سدا |
| رہو تو اطمینان دے دوں تمہیں |
| میں تیرے واسطے مر جاوں گی |
| کہو تو اپنی جان دے دوں تمہیں |
| چند نالے ہیں چند آہیں ہیں |
| بیچ دو یہ دکان دے دوں تمہیں |
| اک عمر سے ہے جو سنبھالا ہوا |
| ایک ایسا ہیجان دے دوں تمہیں |
| پاوں کے نیچے اب زمیں ہی نہیں |
| اپنا یہ آسمان دے دوں تمہیں |
| ناز میرا سخن ہے ایک عطا |
| چاہیے گر یہ مان دے دوں تمہیں |
| مسما ناز |
معلومات