| خدا نے آپ کے جیسا بنایا ہی نہیں کوئی |
| مرے پیارے نبی جیسا تو آیا ہی نہیں کوئی |
| سراپا نور ہیں والله وہ برہانِ خدا آقا |
| نبی کے جسم اطہر کا تو سایہ ہی نہیں کوئی |
| مرے آقا کو خود جیسا بشر جو بھی کہے واللہ |
| کلامِ پاک اس دل میں سمایا ہی نہیں کوئی |
| محمد جانتے ہیں سب ہوا ہوگا جو آگے بھی |
| خدا نے آپ سے والله چھپایا ہی نہیں کوئی |
| فقط مختار عالم کو ملی دیدار کی دولت |
| خدا نے عرش اعظم پر بلایا ہی نہیں کوئی |
| مجھے مولا نے دی عزت نبی کے نام کا صدقہ |
| خدا نے دن وہ ذلت کا دکھایا ہی نہیں کوئی |
| خطا سے کم نہیں واللہ عتیق ان کے عمل سارے |
| محبت کا سبق جس نے سنایا ہی نہیں کوئی |
معلومات