| لوگ تھے بے مثال ماضی میں |
| ہم بھی تھے با کمال ماضی میں |
| دائرہ بڑھ گیا جہالت کا |
| تھے ہزاروں سوال ماضی میں |
| کیا بتاؤں سبب تباہی کا |
| چل گیا تھا وہ چال ماضی میں |
| وہ بھی کیا دن تھے روز ملتے تھے |
| ان سے تھی بول چال ماضی میں |
| روگ اب اپنی جان لے لے گا |
| اتنے کب تھے نڈھال ماضی میں |
| حال تک ہم پہنچ نہیں پائے |
| ہر قدم پر تھے جال ماضی میں |
| آج زندہ ہیں اس لیے شاہدؔ |
| بچ گئے بال بال ماضی میں |
معلومات