| بھیک مانگی تھی بس محبت کی |
| کاسہ نفرت سے بھر دیا اس نے |
| وہ نہیں مانتا کہ اس نے دیا |
| روح کا زخم پھر دیا کس نے |
| مرا احساس میرا قاتل ہے |
| مجھ کو مارا ہے بس مری حس نے |
| اب وہ میرا حساب لکھتا ہے |
| مجھ کو سجدہ کیا تھا کل جس نے |
| محنتوں کا ثمر ملا ان کو |
| مجھ کو مفلس کیا ہے کِھس کِھس٭ نے |
| ٭سُستی |
معلومات