نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم |
دل عشقِ محمد میں ہے سرشار ہمارا |
کونین کا سرور ہے وہ سردار ہمارا |
وہ ختمِ رسل باعثِ تخلیقِ جہاں ہیں |
آباد انہی سے ہے یہ گلزار ہمارا |
ہر سمت ہے انوارِ رسالت کا اجالا |
روشن ہے اسی سے زمن و زار ہمارا |
وہ رحمتِ عالم ہے وہی نورِ ہدایت |
ہے اسوہء احمد پہ یہ کردار ہمارا |
ہم کو بھی عطا کر دے مدینے کی زیارت |
ہر لمحہ اسی کا ہے طلب گار ہمارا |
محمد اویس قرنی |
معلومات