| یارب تو مومنوں کا قبلہ درست کر دے |
| بہکے ہوئے دلوں کا قبلہ درست کر دے |
| آپس میں لڑ رہے ہیں سب مسلمان بھائی |
| گھر کے محافظوں کا قبلہ درست کر دے |
| قصرِ سفید سے اب لیتے ہیں یہ ہدائت |
| کعبے کے خادموں کا قبلہ درست کر دے |
| غیروں کی سازشوں نے نفرت کا بیج بویا |
| بےعقل حاکموں کا قبلہ درست کر دے |
| اس کارواں کو پھر اک رہبر نیا عطا کر |
| بھٹکےمسافروں کا قبلہ درست کر د ے |
معلومات