کیسا فسوں ہے دیکھ تری بات بات میں
ہنستی ہوں یاد کرکے تری بات رات میں
چلتا ہے کیا خبر نہیں کچھ شش جِہات میں
مژگانِ یار رہتی ہے بس دل کی گھات میں
تیرے سخن میں ہے لبِ جاں بخش کا مزہ
میں کیوں نہ ڈوب جاؤں اس آبِ حیات میں
کرتی ہوں اس کو پورا جو اک بار ٹھان لوں
لفظِ محال ہی نہیں میری لغات میں
کیا پائے شائلؔہ تجھے کھو کر یہاں بھلا
بستی ہے کائنات مری تیری ذات میں

4
32
محترمہ شائلہ صاحبہ،
مَیں نے آپ کی انہی صفحات پر چند غزلیں پڑھیں اور مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ آپ غزل کی بہترین
شاعرہ ہیں اور مَیں آپکی ترقئ درجات کے لئے دعاگو ہوں

بہت بہت شکریہ محترم 😊
آپ کی پر خلوص محبت و حوصلہ افزائی کے لیے ہم بے حد مشکور ہیں 😊
ویسے ہم شاعرہ نہیں ہیں۔۔۔ طفلِ مکتب ہیں
بس شوقیہ لکھ لیتے ہیں اردو زبان کی محبت میں ❤️🌹

0
طفلِ مکتب !
اور اگر واقعتاً شاعرہ ہوئیں تو ابرِ کوہسار ہوں گی ماشآآللہ

اللہ اللہ۔۔۔

😊بہت شکریہ محترم
اللہ آپ کو جزائے خیر دے ❤️

0