مَدِینے کی طَرَف دِل کو رَوانہ کر دِیا مَیں نے
نَبِی ﷺ کے عِشق میں خُود کو دِیوانہ کر دِیا مَیں نے
تری الفت نے مجھ کو زندگی کا راز سمجھایا
اسی دَولت سے دِل اَپنا خَزانہ کر دِیا مَیں نے
نَبِی ﷺ کی یاد سے رَوشَن ہے میرے دِل کا ہَر گُوشہ
غَمِ دُنیا سے دِل اَپنا بیگانہ کر دِیا مَیں نے
مُجھے دُنیا کی مَحْفِل میں بُلایا جَب کِسی نے بھی
خَلِیلُ اللہ کے جَیسا ہی بَہانہ کر دِیا مَیں نے
نہ دَولت کی طَلَب دِل میں، نہ شُہْرَت کی تَمَنّا ہے
نَبِی ﷺ کی اِتِّباع اپنا پیمانہ کر دِیا مَیں نے
عَتِیقؔ اَب زِندگی کا بَس یَہی مَقْصَد ہے دُنیا میں
نَبِی ﷺ کی مَدْح کو اَپنا تَرَانہ کر دِیا مَیں نے

2
15
بہت خوبصورت اور پُرخلوص نعتیہ کلام۔ عشقِ رسول ﷺ، اتباعِ نبوی ﷺ اور دنیاوی خواہشات سے بے نیازی کا مضمون نہایت سادہ، مؤثر اور دل نشیں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ہر شعر میں عقیدت اور محبت کی کیفیت نمایاں ہے۔ ماشاءاللہ، بہت عمدہ کاوش۔

جزاک اللہ خیرا اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے