چھوڑ جاتے ہیں سدا چھوڑ کے جانے والے
کتنے بےبس ہیں یہاں ساتھ نبھانے والے
جس کا بس چلتا ہے وہ زخم نیا دیتا ہے
لوگ ملتے نہیں اب درد مٹانے والے
دوستی، عشق و محبت پہ انا بھاری ہے
اب کہاں لوگ وہ روٹھوں کو منانے والے
لوگ دشمن ہیں محبت کے تری دنیا بھی
کیسی دنیا ہے تری کیسے زمانے والے
کھاتا رہتا ہے کوئی روگ انھیں اندر سے
مرتے ہیں گھٹ کے سدا درد چھپانے والے
دربدر کیوں ہیں ترے لوگ محبت کر کے
بیخودی میں یوں سبھی ہوش بھلانے والے
کیا قصور ان کا محبت کے سوا ہے تو بتا
اے خدا! عشق و محبت کو بنانے والے

2
26
خوب است۔

سلامت رہیں

0