| انساں بدل رہا ہے فیضانِ مصطفیﷺ سے |
| گر کے سنبھل رہا ہے فیضانِ مصطفیﷺ سے |
| جو سجدے کر رہا تھا بے جان پتھروں کو |
| اب ان پہ چل رہا ہے فیضانِ مصطفیﷺ سے |
| پوجا گیا تھا اپنے جو نور کی وجہ سے |
| سورج وہ ڈھل رہا ہے فیضانِ مصطفیﷺ سے |
| ذکرِ خدا نے من میں جاری کیے لطائف |
| یہ دل پِگھل رہا ہے فیضانِ مصطفیﷺ سے |
| احساسِ خود شناسی ہوتا ہے دل میں پیدا |
| دیپک یہ جل رہا ہے فیضانِ مصطفیﷺ سے |
معلومات