محفل میں ایک شخص جو سب سے حسین ہے
آخر ہے کیا سبب کہ وہ گوشہ نشین ہے
پھرتا ہے دربدر یونہی صحرا و دشت میں
لیکن وہ قیس لَیلیٰ کے دل کا مکین ہے
ہم اہلِ دل کو خواہشِ دیوار و در نہیں
چھت آسمان ہے تو بچھونا زمین ہے
ایسی مفارقت ہے یاں لیلی و قیس میں
جس طرح عین و قاف کے مابین شین ہے
کچھ لوگ زندگی میں یوں حائل ہیں فارحہؔ
جس طرح ملکِ چین میں دیوارِ چین ہے
رخصت بدن سے روح ہو اور لب پہ لا الہ
پھر موت بھی وہ فارحہ بے حد حسین ہے

0
2
18
کمال ہئ

بہت شکریہ جی 😊

0