| تری چشمِ کریمی کا اشارا چاہئے مجھ کو |
| بھنور میں ہوں نکلنے کو سہارا چاہئے مجھکو |
| تو جتنا دے مجھے آقا، مری ہستی سے بڑھ کر ہے |
| تری رحمت خزانہ ہے یہ سارا چاہئے مجھ کو |
| مری آنکھوں میں دنیا کا کوئی منظر نہیں جچتا |
| فقط اس سبز گنبد کا نظارہ چاہئے مجھ کو |
| مدینے کی فضاؤں میں یہ دل میں چھوڑ آیا ہوں |
| مدینے کا سفر آقا دوبارہ چاہئے مجھکو ؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐ |
| مجھے ہر موج دنیا کی ستاتی ہے رلاتی ہے |
| میں بحر غم میں ہوں آقا، کنارا چاہئے مجھ کو |
| عتیق بے نوا ہوں یا نبی فریاد سن لیجئے |
| گناہوں سے نکلنے کا سہارا چاہئے مجھکو |
معلومات