| سرکار دو عالم کی ہر بات نرالی ہے |
| کہتے ہیں جہاں بھر کے حضرات نرالی ہے |
| وہ رحمت عالم ہیں وہ شافع محشر ہیں |
| اللہ کے بندوں میں وہ ذات نرالی ہے |
| یہ شہر مدینہ ہے ہے نور یہاں ہر سو |
| یاں دن بھی نرالا ہے یاں رات نرالی ہے |
| انفاق لوجہ اللہ کتنوں نے کیا لیکن |
| بوبکر نے جو کی ہےخیرات نرالی ہے |
| پایا نہیں دنیا کا یہ مال و متاع میں نے |
| ایماں کی ملی لیکن سوغات نرالی ہے |
معلومات