| شہ مصطفیؐ کی نبوت بہت خوب |
| حبیب ؐ خدا کی رسالت بہت خوب |
| رسولوں میں اعلی ہیں نبیوں میں اعلی |
| شہ دو جہاںؐ کی امامت بہت خوب |
| لقب آپؐ کا ہے امیں اور صادق |
| دیانت ہے بہتر، امانت بہت خوب |
| عطا خوب دستور ہم کو ہوا ہے |
| شریعتؐ بہت خوب سیرتؐ بہت خوب |
| نوازا گیا ہے تفوق سمجھئیے |
| وسیلہ سے پائی نیابت بہت خوب |
| برستی ہے رحمت خداﷻ کی وہاں پر |
| مدینہ ہے شہر محبت بہت خوب |
| ہے امید آقؐا سے ناصؔر سبھوں کو |
| شفیع الامم ؐ کی شفاعت بہت خوب |
معلومات