تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Salim Husain
@Salimlko
14 فروری 2026
نظم
Salim Husain
@Salimlko
ہے کس کی کیا بساط بتاتی ہے نوکری
انساں کو آئینہ یوں دکھاتی ہے نوکری
تعبیر جسکی ملتی نہیں ہے تمام عمر
کچھ اس طرح کے خواب دکھاتی ہے نوکری
بن تجربے کے ڈگری کسی کام کی نہیں
احساس ہم کو یہ بھی دلاتی ہے نوکری
نوکری
0
4
27 جنوری 2026
نظم
Salim Husain
@Salimlko
آئے گا ایک وقت جب آئیں گے سارے لوگ
اور مجھ کو لے کے دوش پہ جائیں گے سارے لوگ
کر دیں گے میرا نام بھی اس جسم سے جدا
بس مٹّی کہہ کے مجھ کو بلائیں گے سارے لوگ
اِک مشت خاک ڈال کے پلٹیں گے قبر سے
رسمِ وفا بس اتنی نبھائیں گے سارے لوگ
سارے لوگ
0
10
27 جنوری 2026
نظم
Salim Husain
@Salimlko
سر تو جھکا ہے سجدے میں دل بھی جھکا ہے کیا
سوچا ہے تونے یہ کبھی راضی خدا ہے کیا
اک قَطْرَۂ حقیر سے خلقت ہوئی تری
رہتا ہے پھر بھی زعم میں تُجھ کو ہوا ہے کیا
کیسے کوئی مراد ہو پوری تری بھلا
اعمال کیا ہیں اور ترے لب پر دعا ہے کیا
محاسبہ
0
8
27 جنوری 2026
نظم
Salim Husain
@Salimlko
کرتا ہے پر خلوص یہ اصرار لکھنؤ
آ کے حضور دیکھیے اک بار لکھنؤ
دل کش بھی دل بہار بھی دلدار لکھنؤ
گلشن بھی گل نشین بھی گلزار لکھنؤ
انکھوں کو خوب لگتا ہے ہر بار لکھنؤ
شاہِ اَوَدھ کی شان ہے شہکار لکھنؤ
لکھنؤ
0
8
12 دسمبر 2024
نظم
Salim Husain
@Salimlko
اکثر جسے تعلیم سے رغبت نہیں ہوتی
اُستاد سے بھی اسکو عقیدت نہیں ہوتی
اللہ نہ کہتا کبھی احمد کو معلّم
استاد کی لازم جو اطاعت نہیں ہوتی
کچھ وقت گزرتا جو کتابوں کے بھی ہمراہ
تو آپ کو ہر وقت کی زحمت نہیں ہوتی
استاد
0
3
66
12 دسمبر 2024
نظم
Salim Husain
@Salimlko
روِش یہ دیکھ مرے دل میں بےقراری ہے
کہیں پہ ظلم کہیں پر سکون طاری ہے
کہیں پہ بیعتِ دنیا ہی دینداری ہے
کہیں پہ جذبہِ ایماں ہے جاں نثاری ہے
کہیں پہ لوگ ہیں مدہوش اپنی دنیا میں
کہیں پہ لاشیں ہیں بچّوں کی آہ و زاری ہے
ظلم اور انسانیت
1
2
49
12 دسمبر 2024
نظم
Salim Husain
@Salimlko
چائے کو دل کا سکوں روح کی راحت کہیے
نعمتِ رب اسے خالق کی عنایت کہیے
چائے کو چائے نہیں آبِ تراوت کہیے
اک جنوں کہیے اسے یہ اسے عادت کہیے
چائے کے آگے کہاں کوئی ضیافت ٹھہری
تین صدیوں سے رواں اس کی حکومت کہیے
چائے
0
71
معلومات