| میں جو چپ ہوں مرے دل کو نہ تم سمجھو ہوا کیا ہے
|
| تمھیں دیکھوں تو جو مانگوں نہ تم سمجھو دعا کیا ہے
|
| مرے ہمدم مرے دلدار مجھ سے یوں نہ روٹھا کر
|
| محبت سے نہ تم واقف نہ تم سمجھو سزا کیا ہے
|
| کسی کی یاد دل کی بات ٹوٹے دل کی ہی فریاد
|
| ابھی کم سن نہ تم جانو نہ تم سمجھو صدا کیا ہے
|
|
|