Circle Image

Hammad Ali

@Hammadali8084

موت مرنے کا نام کب ہے میاں
غمزدہ ہے جو شخص، مردہ ہے

0
57
وہ سارے زخم ہی اپنا نشان چھوڑ گئے
تمہارے بعد سبھی پاسبان چھوڑ گئے
تمہارے ہوتے منافق بھی ساتھ تھے میرے
جو تم گئے تو سبھی میری جان چھوڑ گئے
میں بارشوں میں جنہیں ساتھ رکھا کرتا تھا
مرے حبیب مرے سائبان، چھوڑ گئے

0
216
یہ شمس چاند مداروں میں کیوں رکھے گئے ہیں؟
حسین لوگ حصاروں میں کیوں رکھے گئے ہیں؟
ہمارے بچے نے کچھ یوں سوال پوچھا تھا
ہوا کے بھید غباروں میں کیوں رکھے گئے ہیں؟
جو اپنے آپ میں خود کو خدا سمجھتے ہیں
وہ چُست مردے اکھاڑوں میں کیوں رکھے گئے ہیں؟

0
142