یہ شمس چاند مداروں میں کیوں رکھے گئے ہیں؟ |
حسین لوگ حصاروں میں کیوں رکھے گئے ہیں؟ |
ہمارے بچے نے کچھ یوں سوال پوچھا تھا |
ہوا کے بھید غباروں میں کیوں رکھے گئے ہیں؟ |
جو اپنے آپ میں خود کو خدا سمجھتے ہیں |
وہ چُست مردے اکھاڑوں میں کیوں رکھے گئے ہیں؟ |
پرانے لوگ تھے مل بانٹ کے گزارتے تھے |
جدید لوگ کواڑوں میں کیوں رکھے گئے ہیں؟ |
انہیں خبر ہی نہیں جن پہ شعر کہتے ہیں |
علی حماد خساروں میں کیوں رکھے گئے ہیں؟ |
معلومات