جب زخم سو گئے ہیں، دوائیں مجھے نہ دو
بیتے ہوئے دنوں کی صدائیں مجھے نہ دو
جس نے مرے خلوص کو احسان کہہ دیا
اس کی طرف سے جھوٹی وفائیں مجھے نہ دو
مانا کہ اس شکست میں میرا بھی ہاتھ تھا
تم اپنے فیصلوں کی سزائیں مجھے نہ دو
میں دھوپ میں بھی اپنے ہی سائے کے ساتھ ہوں
تم نے جو دھوپ دی ہے، ردائیں مجھے نہ دو
اب دل میں کوئی رنج نہیں، کوئی گلہ نہیں
پھر لوٹنے کی کوئی دعائیں مجھے نہ دو
شاہدؔ،سکونِ دل کو بڑی دیر سے ملا
اب پھر سے وہ پرانی جفائیں مجھے نہ دو

0
3