| شاطروں کی دنیا ہے، راہِ حق میں لڑتے ہو |
| دوغلے منافق ہیں، کیوں نہ ان سے ڈرتے ہو؟ |
| پوچھ کر وہ مجھ سے یہ، خود ہے سہم کے بیٹھی |
| ظالموں کی دنیا میں وہ بہن ہے وہ بیٹی |
| آستیں کے سانپوں سے لڑنے کا سلیقہ تھا |
| کیا بتاؤں اب اس کو، تجھ سے ہی تو سیکھا تھا |
| مجھ کو مان تھا اس پر حق پہ ہے وہ لڑتی ہے |
| اب سمجھ میں آیا وہ بھائیوں سے ڈرتی ہے |
| بھائی بھی وہ ایسے جو بھائی مار دیتے ہیں |
| بس اسی لیئے حآلی بھائی ان کو کہتے ہیں |
معلومات