| ایک زمانہ اپنا بھی انجانا بھی |
| یاد میں تازہ بھی ہے اور پرانا بھی |
| وقت گلی کوچوں میں خوب گزرتا تھا |
| کھیلنا کو دنا ہنسنا اور ہنسانا بھی |
| سندر یادیں اب بھی ذہن میں تازہ ہیں |
| سر کی مار سے وہ یاروں کا ڈرانا بھی |
| کھیل ہمارے کتنے اچھے ہوتے تھے |
| کرکٹ، کنچے، اور لٹو کا چلانا بھی |
| سیر و سیاحت دور دراز علاقوں کی |
| مچھلی پکڑنا اس کے ساتھ نہانا بھی |
| یاد ہے امی جان کی جھڑکی بھی ہم کو |
| ان کے ڈر سے سمندری ریت چھپانا بھی |
| کھارادر اور ٹاور سیر کراچی کی |
| بیچ کے رستے موتن داس کو جانا بھی |
| جانوروں کا شوق بہت تھا بچپن میں |
| یاد ہے بلی اور خرگوش سدھانا بھی |
| آج شرارت بچوں کی جب دیکھی تو |
| سوچا ایسا ہی تھا اپنا زمانہ بھی |
| یادیں بن کر ساتھ رہیں گے وہ لمحے |
| زیست میں تھا اک ایسا وقت سہانہ بھی |
معلومات