| ہو درد دل اشعار میں سب ارشاد |
| اسلوب سے کر دیں سبھوں کے دل شاد |
| بتلا ذرا مجھ کو ہنر ہے یا عیب |
| "تیری نظر نے ہی کیا ہے برباد" |
| خود کو مہذب کہنے والوں کیوں چپ ہو |
| مظلوم کی سنتے نہیں کیوں فریاد |
| انصاف کا ٹھیکہ کہاں ہے آسان |
| گرتی یہاں بس ناتواں پر افتاد |
| اپنی پزیرائی فقط دنیا چاہے |
| معصوم پر ڈھاتی ہے پر استبداد |
| سارے عطایا ذاتی مصرف میں لائے |
| پر سامنے رکھتے ہیں جھوٹے اعداد |
| تفریق ذات و پات کی ناصؔر چھوڑ |
| آؤ کریں ہم دوسروں کی امداد |
معلومات