حسیں خلقِ حق میں حبیبِ الہ ہے
جنہیں اعلیٰ رتبہ خدا سے ملا ہے
درخشاں ہے جس سے چمن کی یہ زینت
مدینے سے آتا یہ نور و ضیا ہے
نبی کی ہے کوثر وہ محبوبِ رب ہیں
سدا شادیانہ اُنہی کا بجا ہے
ثنائے نبی سے درخشاں دہر ہیں
درودوں سے آتی دلوں پر جِلا ہے
جہاں کی یہ رونق ہے صدقے نبی کے
کہ نبضِ جہاں مصطفیٰ کی عطا ہے
ہے مبدا دہر کا حسیں نور یزداں
اسی سے منور وہ صبحِ صفا ہے
مدینے سے ملتا دکھوں کا ہے ماویٰ
مدینے میں رنج و الم کی دوا ہے
چلیں گے مدینے جو آیا بلاوا
ملے دردِ دل کی مدینے شفا ہے
سلاموں کے مل کر سجائیں گے گجرے
بٹیں گنجِ رحمت خدا کی رضا ہے
تنزل جہاں ہے سدا نوریوں کا
وہ شہرِ نبی کی منور فضا ہے
سدا یادِ دلبر لبوں کی ہو زینت
سخی میرے مولا حزیں کی دعا ہے
ہے محمود عطرِ نبی کی طلب میں
بتائیں مدینہ سے آئی ہوا ہے

2
10
ہے محمود عطرِ نبیؐ کی طلب میں
"نبیؐ کا پسینہ ہی مُشکِ شِفا ہے"

سبحان اللہ
آپ پر نعتیہ انوار کی بارش دیکھ کر رشک آتا ہے

ممنون ہوں سدا خوش رہیں۔ بہت سا پیار، بہت سی محبت۔

0