سرکارؐ کی نعتوں کو با ذوق لکھا کرنا
تخلیق پرستی کا حق خوب ادا کرنا
عشق نبیؐ میں ہر دم سر مست رہا کرنا
اعجاز محبت سے سرشار جیا کرنا
بیزاری برتنا ہے غیروں کے طریقوں سے
غیرت بھی سدا رکھنا، سنتؐ پہ چلا کرنا
دنیا بھی سنور جائے، عقبی بھی سنور جائے
سیرتؐ پہ چلا کرنا، نسبتؐ پہ مٹا کرنا
غفلت میں نہ رہنا ہے، الفت کو نبھانا ہے
مقصد پہ فنا ہونا ، وعدہ کو وفا کرنا
پیغمبؐر عالم کی امت ہے بڑی پیاری
امت کی بھلائی میں ہر وقت گھلا کرنا
قرآں پہ عمل پیرا ہو جائیں سبھی ناصؔر
گمراہی ضلالت سے حد درجہ بچا کرنا

0
12