حضرتِ آدم بتا یہ عقل لے کر کیا کیا
ابنِ آدم کو بھگتنی پڑ رہی ہے اب سزا
ہم بھی اب باغِ عدن کی سیر کرتے رات دن
کیا صحیح اور کیا غلط اس بات سے کیا فائدا
تو بھی تو معصوم تھا شیطان کی دیکھو ادا
اس نے گر دانہ رکھا ہوتا تمہارے ہاتھ پر
اس کے کہنے پر نہ کھاتا قسم اب تو یہ اٹھا
اس نے حوا کی مدد سے کام ایسا کیوں کیا
بیٹیاں حوا کی اب بدنام ہو کر رہ گئیں
ابنِ آدم رات دن الزام دیتے ہیں انہیں
کامیاب ابلیس شیطانی عمل میں یوں ہوا

0
36