کلام خدا کا نزول آخری
بھجا خدا نے اصول آخری
محمد ہیں بے شک رسول آخری
چراغِ ہدایت کی ہے روشنی
وہ لائے جہاں کے لیے زندگی
محمد ہیں بے شک رسول آخری
وہ آئے تو مٹنے لگے بت تمام
ہوا کفر کا ہر نشاں بے دوام
محمد ہیں بے شک رسول آخری
نبی اور کوئی نہیں آئے گا
زمانہ ترے گیت ہی گائے گا
محمد ہیں بے شک رسول آخری
درود و سلام اُن پہ ہر دم ہو عا
یہ عتیقؔ بولے بصد احترام
محمد ہیں بے شک رسول آخری

5