بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد
عالم میں درخشاں مرا آقاﷺ نورِ قندیل ہے
جو انکی زباں سے ادا وہ بھی نورِ قندیل ہے
تم کو ہے خبر کیوں ثنا گو میں بزم کے روبرو
میری روح میں عشقِ طہٰﷺ کی تنویرِ تشکیل ہے
باغِ گل سے قوسِ قُزَح سے تیرا ہے رخ دل نشیں
اس جا ہر نکھارِ جہاں تیری حُسنِ تفصیل ہے
تجھکو مل گئیں کنجیاں سب آفاق کی محتشمﷺ
دنیا کے خزائن تری ہی اب دستِ تحویل ہے
اندازہ کرو گے رضؔی ان کی شان کا تم کیا
جن کا بیتِ خادم بریں ہی سردار جبریل ہے

0
10