| سارے عالم میں بالا ہے شان آپ کی |
| لامکاں تک ہے آقا اُران آپ کی |
| بولتے ہیں وہی جو کہے کبریا |
| ترجمانِ خدا ہے زبان آپ کی |
| روزِ اول لیا انبیا سے می ثاقِ |
| نامداروں میں اونچی ہے آن آپ کی |
| ملک کونین کے تاجدار آپ ہیں |
| سلطنت ہیں یہ سارے جہان آپکی |
| میری ساری حیاتی ہے تیرے لیے |
| نعت ہے میرا سارا دیو ان آپ کی |
| کر دے تن من تو اپنا تصدق عتیق |
| تیرا دل آپ کا تیری جان آپ کی |
معلومات